ذمہ داریاں

سرگرمیاں

قومی شاہرات / موٹرویز اور سٹریٹجک سڑکوں کی تعمیر ،ترقی ،آپریشن اور مرمت کیلئے پروگرام بنانا اور ان پر عملدرآمد کرنا ۔

اختیارات اور فرائض

* قومی شاہرات اورسٹریٹجک سڑکوں سے متعلقہ امور پر وفاقی حکومت کو مشورہ دینا۔

* قومی شاہرات اورسٹریٹجک سڑکوں کی تعمیر و توسیع ،آپریشن اور ترقی کیلئے سکیمیں بنانا اور ان کو عملی جامہ پہنانا/ ان پر اٹھنے والے اخراجات کے امور دیکھنا۔

* قانونی طریقہ کار کے مطابق اراضی حاصل کرنا اور اتھارٹی کے مفاد کے مطابق منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کے حصول کے امور نمٹانا۔

* شاہراتی شعبہ میں تحقیق او رترقی کے امور دیکھنا۔

* ضروری پلانٹ ، مشینری،آلات اور مٹیریل کا حصول۔

* ضرورت کے مطابق معاہدے کرنا اور ان پر عملدرآمد کرنا ۔

* قومی شاہرات،سٹریٹجک روڈ ،تفویض کردہ سڑکوں اور پلوں پر ٹول ٹیکس عائدکرنا ،وصول کرنا یا وصولی کا انتظام کرنا۔

* اپنے زیر کنٹرول سڑکوں پر مناسب شرائط پر سہولیات کی اجازت دینا۔

* بلڈنگ لائن کا تعین کرنا جس سے اور رائٹ آف وے کے درمیان اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کوئی تعمیرات کرنا یا سڑک بنانا یا کھدائی کرنا غیر قانونی ہوگا۔

* ضروری سٹڈیز ،جائزے ،تجربات اور تکنیکی تحقیقات کرانا یا کسی دوسرے ادارے کی طرف سے کی جانے والی ایسی سرگرمیوں میں مالی معاونت کرنا