نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں خوش آمدید

وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت یا کسی اور متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے ادارہ قومی شاہرات کے سپرد کی گئی قومی شاہرات اور دفاعی نقطہ نظر سے اہم سڑکوں کی منصوبہ بندی،ترقی، آپریشن، دیکھ بھال اور مرمت کیلئے پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے ۱۹۹۱ میں ( نیشنل ہائی وے اتھارٹی۔ این ایچ اے) ادارہ قومی شاہرات قائم کیا گیا این ایچ اے ملک بھر میں ۳۹ قومی شاہرات ؍موٹرویز؍ایکسپریس ویز؍ سٹرٹیجک سڑکوں کا ذمہ دار ہے جن کی کل لمبائی ۱۲۱۳۱ کلو میٹر ہے۔ یہ سڑکوں کے قومی نیٹ ورک(جو کہ ۲۶۳۷۷۵ کلو میٹر ہے) کا صرف ۶َ.۴ فیصد ہے اور اس سے ملک کی ۸۰ فیصد تجارتی ٹریفک وابستہ ھے۔ قومی شاہراہ این۔۵ ملک کی اقتصادی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اور اس تجارتی ٹریفک کا ۶۵ فیصد اس کا ریڈور سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے شاہراتی نیٹ ورک کے اثاثے کا محافظ ہونے کے ناطے این ایچ اے ملک میں محفوظ، جدید اور موثر نظام آمدورفت کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستاں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں قومی شاہرات کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور مائیکرو اور میکروا کا نومی کی اٹھان میں ان کا کر دار نہایت اہم ہے۔ علاوہ ازیں قومی شاہراتی نیٹ ورک بین الصوبائی ہم آہنگی اور معاشرتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کا موثر ذریعہ ہیں۔